الیکشن میں عوام دھرنوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے،حمزہ شہباز

الیکشن میں عوام دھرنوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے،حمزہ شہباز

صادق آباد(نامہ نگار ) صوبائی حلقہ پی پی 289کے ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد نے گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو ایم این اے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں ضلع رحیم یارخان کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا ‘ اس موقع پر حمزہ شہبازشریف نے کہا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کہ پنجاب حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری نظام کی پاسداری اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے ہوئے ہمیشہ آمریت کیخلاف جدوجہد جاری رکھی ہے جنوبی پنجاب کے عوام کی استحصال کی باتیں کرنیوالے شاید اس بات سے واقف نہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کو اربوں روپے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے بلا خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں جس سے آج جنوبی پنجاب ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو رہا ہے انھوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں عوام دھرنوں ، لانگ مارچ کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر