میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں:محمد عاطف

میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں:محمد ...

مردان (بیورورپورٹ)خیبرپختونخواکے وزیرتعلیم وتوانائی محمدعاطف خان نے کہاہے کہ صوبے میں میرٹ پر مبنی نظام کی بالادستی ،عوامی سہولیات کی فراوانی اورکرپشن کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی اصلاحات نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اورآنیوالے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں حکومت بنائیگی۔ وہ کوٹ دولت زئی مردان میں ایک شمولیتی جلسے خطاب کررہے تھے ۔جلسے سے امیرفرزندخان اورڈسٹرکٹ ممبرشیربہادر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اے این پی کے مقامی رہنماباچاخان نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔محمدعاطف خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جووعدے کئے تھے ان کوپورا کیااورآج حقدار کو اس کاحق اسکی دہلیز پرمل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں میں صوبے کی امن وامان کی صورتحال نہایت خراب تھی۔کرپشن،لوٹ مارنے عوام کاجینامحال کیاتھا ۔ انہوں ن کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں میرٹ کانظام قائم ہے، عوام کوبہترین طبی سہولیات مل رہی ہیں۔ محمدعاطف خان نے کہاکہ تعلیم کے مدمیں وہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کی بدولت اب ہرغریب کابچہ بہترین تعلیم حاصل کرکے امیر کے بچے کے شانہ بشانہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی تعلیم،صحت اورپولیس نظام کی لوگ مثالیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی کرپٹ دورحکومت میں خیبرپختونخواملک کاسب سے کرپٹ صوبہ تھا مگر آج یہ صوبہ ہرشعبہ زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اوربین الاقوامی رپورٹس کے مطابق صوبے میں کرپشن سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں میرٹ پر مبنی ایک شفاف نظام قائم ہے جبکہ سابقہ ادوارمیں اپنے لوگوں کونوازنے،رشوت، کرپشن اورکمیشن کے لئے ٹھیکے دیے جاتے تھے۔ مگر آج اس نظام کو مکمل ختم کرکے سب اداروں کو بااختیاربنایاہے اوران میں سیاسی اثررسوخ کومکمل طور پرختم کیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /کراچی صفحہ اول