نواز شریف، مریم کو آگے لانے کیلئے بھونڈی چال چل رہے ہیں،اجمل قادری

نواز شریف، مریم کو آگے لانے کیلئے بھونڈی چال چل رہے ہیں،اجمل قادری

حاصل پور(نامہ نگار)ملک اس وقت خلفشار کا متحمل نہیں ہے بیوروکریسی کی طرف سے تالا بندی غیر آئینی عمل ہے نیب ذمہ دار ادارہ ہے ریاست کے خلاف کوئی بھی اقدام غیرموثر ہو گا احد چیمہ کے ہاتھ بہت سی کرپشن کی معلومات ہیں نوازشریف مریم نواز کو آگے لانے کے لیئے بھونڈی چال (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

چل رہے ہیں ان خیالات کاا ظہار جمعیت علماء اسلام (س)کے سرپرست اعلیٰ مولانا اجمل قادری نے حافظ ابراہیم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018 مقررہ وقت پر ہونگے جمعیت علماء اسلام (س) اس میں بھر پور حصہ لے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س) اور (ف) متحد ہو کر الیکشن لڑے گی اور تمام جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹ بھی کرے گی انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا میں عدلیہ پر تنقید کی اس کے علاوہ تمام موضوعات پر ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ حقیقی طور پر ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہماری جماعت کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور افواج پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ ایم آر ڈی سے زیادہ کوئی بھی اتحاد موثر نہیں بن سکتا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر