شریف اینڈ کمپنی کی عدلیہ پر بے جا تنقید قابل مذمت ہے،نتاشہ دولتانہ

شریف اینڈ کمپنی کی عدلیہ پر بے جا تنقید قابل مذمت ہے،نتاشہ دولتانہ

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے شریف اینڈ کمپنی کی عدلیہ پر بے جا تنقید قابل مذمت ہے جلسوں میں پٹواریوں سے اداروں کے خلاف نعرے بازی کرواکرشر پسندی اور فساد کو دعوت دی جا رہی ہے پی ٹی آئی کو نازیبا الفاظ کے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

طعنے دینے والا آج ان کے نقش قدم پر چل نکلے قانون کے فیصلوں پر واویلا کرنے والوں کو الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا نواز شریف وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا بند کریں با شعور عوام کرپٹ حکمرانوں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پھیلانے سے الیکشن نہیں جیتا جا سکتا مریم نواز و دیگر ن لیگی سوشل میڈیا کی بجائے عوام کی فلاح کیلئے اپنی طاقت صرف کرتے تو آج نتائج اس کے برعکس ہوتے مگر اب عوام ملک کے لٹیروں کو مسترد کرنے والی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل علاقہ اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر