ملکی اشرافیہ ایم ایم اے قیام سے خوش نہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

ملکی اشرافیہ ایم ایم اے قیام سے خوش نہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے قیام سے ملک کے فاسد نظام اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا بین الاقوامی مافیا اور ملکی اشرافیہ ایم ایم اے کے قیام سے خوش نہیں ہے ملک سے غربت مہنگائی بیروز گاری بھوک و(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
افلاس اور کرپشن کا خاتمہ اسلامی نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ کیونکہ 72 سال سے آنے والے حکمرانوں نے سرمایہ دارنہ نظام اور سوشلزم کو فروغ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے عوام ایم ایم اے کو ووٹ دیکر کامیاب کرے وہ دفتر جماعت اسلامی میں این اے 185 کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اور ووٹرز آئین اور اسلامی قوانین کے نفاذ اور کرپشن اور سود سے پاک معاشی نظام کا غلبہ چاہتے ہیں۔پاکستان کی جو صورتحال فی الوقت ہے، وہ ہر صاحب فکر اور محب وطن پاکستانی کے لیے باعث تشویش اور نہایت تکلیف دہ ہے۔ ستر سال میں نظام اسلامی اور قرآن و سنت پر مبنی طرز حکمرانی بھی چھوڑا لیکن کرپٹ نااہل مفاد پرست متقدر طبقہ نے جمہوریت کی بھی مٹی پلید کردی ہے۔ 2018۔اجلاس سے امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف،امیر شہر سید ذیشان اختر نے بھی خطاب کیا ۔