ہیلتھ ویک، محکمہ صحت پنجاب نے ضلع ملتان میں 26ہزار افراد کی رجسٹریشن کی

ہیلتھ ویک، محکمہ صحت پنجاب نے ضلع ملتان میں 26ہزار افراد کی رجسٹریشن کی

ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب کے زیراہتمام ہیلتھ ویک 19تا24فروری کے دوران ضلع ملتان میں مجموعی طورپر 26ہزار 857افراد کی رجسٹریشن کی گئی ۔ سکریننگ میں5015افراد ہیپاٹائٹس سی 664افراد ہیپاٹائٹس بی 702افراد ٹی بی 4386افراد شوگر میں مبتلا پائے گئے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

۔20ہزار 821افراد کو ہپا ٹائٹس بی سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی24ہزار58بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔ ایڈز اورملیریا میں کوئی مریض نہیں پایا گیا اس سلسلے میں14بنیادی ورکز صحت میں کیمپ لگائے گئے ۔ مجموعی طورپر 22ہزار 200افراد کی رجسٹریشن کاہدف دیاگیا تھا اوررجسٹریشن کی شرح 121فی صد رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر