صوبہ بھر میں مساجد، مدارس اور سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے 23نکات پر مشتمل پرفارما جاری

صوبہ بھر میں مساجد، مدارس اور سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے 23نکات ...

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں مساجد، مدارس اور سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کے لئے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

23 نکات پر مشتمل پرفارما جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب بھر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مدارس، مساجد اور سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید کے لئے 23 نکات پر مشتمل پرفارما جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق متعلقہ ادارے کے جملہ ممبران اور عہدیداران اپنے پرفارمے الگ الگ پرکر کے متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین اور متعلقہ تھانے کے انچارج سمیت گریڈ 17 کے افسر سے تصدیق کروا کر رجسٹریشن کے لئے محکمہ داخلہ کو ارسال کریں گے۔ پرفارمے میں ادارے کے عہدیداران، ممبران کے نام، ولدیت، قوم، مذہب، مسلک، عہدہ، تاریخ پیدائش، موجودہ و مستقل پتہ، قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ و پاسپورٹ نمبرز اور نقول، موبائل نمبرز، متعلقہ تھانہ، تعلیمی قابلیت اور کس ادارے سے تعلیم حاصل کی، ذریعہ معاش، ماہانہ آمدن، کسی مذہبی تنظیم سے تعلق، عسکری تربیت حاصل کی یا نہیں، اگر کی ہے تو کہاں سے اور کس تنظیم سے جبکہ ادارے کے ممبران اور عہدیداروں کے قریبی رشتہ داروں کی تفصیل اور ان کے ذریعہ معاش و آمدن بارے بھی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر