محکمہ تعلیم ضلع رحیمیار خان میں درجہ چہارم اسامیوں پر قواعد و ضوابط کے تحت بھرتیاں کی جائینگی، مسعود عالم

محکمہ تعلیم ضلع رحیمیار خان میں درجہ چہارم اسامیوں پر قواعد و ضوابط کے تحت ...

لیاقت پور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے و چےئرمین سٹیڈنگ کمیٹی برائے امور داخلہ پنجاب مخدوم سید مسعود عالم شاہ نے صحافیوں و عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ہے کہ محکمہ تعلیم ضلع رحیم یارخاں میں درجہ چہارم کی اسامیوں پر بھرتی کے لیے ایم پی اے اور ایم این اے کے لیے کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیاہے تمام بھرتیاں اشتہار میں دیے گئے قواعد و ضوابط کے تحت کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ان سے منسوب یہ بیان کہ ہر ایم پی اے کو درجہ چہارم کی بھرتی کے لیے سوسیٹیں دی گئی ہیں سراسر جھوٹ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر بھرتی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر سید فیض احمد شاہ ،سید صلاح الدین گیلانی ،حاجی عبدالحمید بھٹی ،رانامحمد ساجد،عرفان علی ،ثمران یعقوب و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر