9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ امیر شریعت کانفرنس کی تیاریاں مکمل علما، سیاستدانوں کو بھی شرکت کی دعوت

9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ امیر شریعت کانفرنس کی تیاریاں مکمل ...

رحیم یارخان (بیورونیوز)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری نے مجلس احرار اسلام سٹی کے نائب صدر حافظ محمد زبیر کمبوہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کہا کہ 9مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی امیر شریعت کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،ملک بھرکے جید علماء کرام ،سیاست دانوں کودعوت دے دی گئی ہے، کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی،پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر سیکرٹری اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ ،مسلم لیگ ن کے میاں محمد نعمان ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی صدر مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے ،جمعیت اہل حدیث کے مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید ،مولانا زاہد الراشدی ،مولانا مجاہد الحسینی ،صاحبزادہ خواجہ عزیزاحمد ،عبدالطیف خالد چیمہ ودیگر علماء کرام مشائخ عظام خطا ب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پورے ملک میں رابطہ مہم جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر