سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میرے بیانیہ کو مزید تقویت ملی ہے، نواز شریف کی رئیس طارق مصطفی سعیدی سے گفتگو

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میرے بیانیہ کو مزید تقویت ملی ہے، نواز شریف کی ...

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد میرے بیانیے کو مزید تقویت ملی ہے پاکستان کے عوام بااختیار ہیں۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی اور اس کے خلاف (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

تمام سیاسی پارٹیوں اور مخصوص قوتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر رئیس طارق مصطفی سعیدی سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمیں عدالتوں کے فیصلہ کے باوجود عوام نے اہل قرار دیا ہے۔ اس موقع پر رئیس طارق مصطفی نے بتایا کہ ضلع بہاولپور میں دس ہزار یوتھ ممبرز رجسٹرڈ کردئیے گئے ہیں اور یہ مہم جاری ہے ۔ بہاولپور کے جلسہ میں ان کا شایان شان استقبال کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر