زکریا یونیورسٹی حکام کا 3مارچ کو سلیکشن بورڈ کرانے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی حکام کا 3مارچ کو سلیکشن بورڈ کرانے کا فیصلہ

ملتان(جنرل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ کا اجلاس تین مارچ کو کرانے کا اعلان کیا بعد ازں اس کی تاریخ تبدیل کر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

دی جو اب 4مارچ ہوگا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تین مارچ کو سلیکشن بورڈ کرایا جارہا ہے جس میں 5اساتذہ کی ترقی کے کیس رکھے جائیں گے تاحال اس سلیکشن بورڈ کا نوٹیفکیشن اور ایجنڈا خفیہ رکھاگیا ہے جن اساتذہ کو ترقی دی جانی ہے ان میں انگلش کے ڈاکٹر نوید چودھری کو پروفیسر، سول انجینئرنگ کے ڈاکٹر عابد لطیف اور طاہر سلطان کو پروفیسر ، فارمیسی کی ثمینہ افضل کو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور شماریات کے عاطف کو اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہیں ، ان تمام اساتذہ کی رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کرادی گئیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر