عبرتناک سزائیں دیئے بغیر زیادتی واقعات ختم نہیں ہوسکتے، جہانگیر ترین

عبرتناک سزائیں دیئے بغیر زیادتی واقعات ختم نہیں ہوسکتے، جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں ( بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین اور انکے صاحبزادے علی خان ترین نے دنیا پور میں 6سالہ بچی عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ(بقیہ نمبر58صفحہ7پر )
معصوم عاصمہ سے زیادتی اور اندوہناک قتل کا سن کر بہت افسوس ہوا اور دلی صدمہ پہنچاہے۔ جنسی زیادتی کے واقعات اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتے جب تک ان میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزانہیں دی جاتی ۔ جہانگیر خان ترین نے مطالبہ کیا کہ لودھراں پولیس واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرے۔علی خان ترین نے اپنے بیان میں معصوم عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا اور کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔