سرائیکستان یوتھ کونسل دھریجہ نگر کے رکن شہباز دھریجہ کی قل خوانی، وسیب کے سینکڑوں افراد نے بھر پور شرکت کی، جواں سالہ موت پورے وسیب کیلئے صدمے کا باعث ہے، ظہور دھریجہ

سرائیکستان یوتھ کونسل دھریجہ نگر کے رکن شہباز دھریجہ کی قل خوانی، وسیب کے ...

ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان یوتھ کونسل دھریجہ نگر کے رکن شہباز(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

دھریجہ کی قل خوانی میں وسیب کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔خطیب جامع مسجد دھریجہ حافظ محمد طاہر دھریجہ نے فلسفہ موت و حیات پر گفتگو کی ۔سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جواں سال شہباز دھریجہ کی وفات صرف دھریجہ نگر ہی نہیں بلکہ پورے وسیب کیلئے صدمے کا باعث ہے ۔ سرائیکستان لانگ مارچ کے دوران سب سے زیادہ کام شہید شہباز نے کیا اور وہ سرائیکی اجرک ڈے کی تیاری اپنے ساتھیوں کے ساتھ کررہا تھا اور 21فروری ماں بولی کے عالمی دن پر ہونیوالی تیاریوں میں مصروف تھا ہکہ اسی دن اس کی شہادت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جو اپنی دھرتی ،اپنی مٹی اور اپنے وسیب سے محبت کرتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔قل خوانی میں سرائیکی رہنماء نور تھہیم ایڈووکیٹ ،احمدیارخان کورائی ،جام فیاض احمد چےئرمین یونین کونسل سہجہ ،وائس چےئرمین نذیر خان جمالی ،چوہدری محمدطارق کونسلر،شکیل خان گھنیاں ،صدر بزم ادراک پروفیسر منیر ملک ،ڈاکٹر میاں ابراہیم دینپوری ،سرائیکی رہنماء سجاد ترک ،سرائیکی شاعر ہوشو شیدی ،شبیر ابن بے رنگ ،حامد فریدی ،محمود خان دھریجہ کنٹریکٹر،سرداللہ ڈیوایا خان ،مختار خان ،پی پی رہنماء بابر خاں دھریجہ ،غلام رضا جمالی ،چوہدری عبدالمجید ،رئیس مختار احمد ،سرفراز خان ایس ڈی او انہار خانپور،چوہدری محمدیوسف ،جام اشتیاق لطیف ،جام محمداعجاز ،خادم حسین ،فداحسین لاشاری ،منظورحسین لاشاری ،غلام مرتضیٰ ،محمدراشد ،غوث بخش ،منور حسین ،امتیاز حسین جمالی ،محبوب خان جمالی ،ملک خادم حسین سب انجینئر ،مطلوب خان دھریجہ ضلعدار ،احسن خان دھریجہ ،محمود خان ،فاروق خان ،ایوب خان ،جلیل خان ،ملک محمداسماعیل درگھ ،ملک دیوان درگھ ،عملک عبدالرزاق درگھ ،اللہ ڈیوایا خان ،آصف مقبول دھریجہ ،جام اصغر دھریجہ سکھری،سید ممتاز شاہ ایس ڈی سی اللہ آباد ،ڈاکٹر محمدابراہیم عظیم ،رئیس یوسف چاچڑ ،رئیس غلام اکبر لاٹکی ،ملک ایوب کھوکھر،طاہر فرید ضلعدار ،ملک نوید ریاض مسن ودیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر