زکریا پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، قاتل دیور گرفتار

زکریا پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، قاتل دیور گرفتار

ملتان(شیخ ارسلان)زکریا پولیس نے چارروز قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،قاتل دیور نکلا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ چار روز قبل اسماعیل زئی کالونی کے رہائشی اسرار نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ وہ رات کے وقت گھر پہنچا تو اسکی بیوی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

صائمہ کی لاش بستر پر اوندھے منہ پڑی تھی جبکہ اس کی گرد ن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا،جبکہ میرے بچے رمیض اور احمر سوئے ہوئے تھے۔بی زیڈ پولیس نے لاش تحویل میں لے لیا،ایس پی گلگشت جلیل عمران نے ایس ایچ او بی زیڈ طاہر اعجاز او ر ٹی ایس آئی سعید ملک سے مذکورہ واردات کی کھوج لگانے کا ٹاسک دیا،جس پر انہوں نے کام شروع کیا مقتولہ کے سسرالیوں کا موقف تھا کہ صائمہ کو گھر میں واردات کے دوران نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے وہ کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے،جس پر پولیس کا شک اور بڑھا اور دو روز تک تمام اہل خانہ سے الگ الگ تفتیش کی ان کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ،اس دوران انکشاف ہوا کہ صائمہ کے دیور عصمار کے اس کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔عصمار کا کہنا تھا ،کہاس کا بھائی اسرار حکیم اینڈ گڈز کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور اس کی رات کی ڈیوٹی ہوا کرتی تھی،جس کا اس نے فائدہ اُٹھا ،تاہم صائمہ نے اس کے علاوہ ایک اور شخص کے ساتھ بھی تعلقات قائم کیے ہوئے تھے،جب اسے اس بات کا پتہ چلا تو اس نے طیش میں آکر اسے تیز دھار چھرے سے گردن پر وار کر کے قتل کردیا۔اس نے مزید بتایا کہ اس کا بھائی اپنے بچوں کے ساتھ الگ رہتا تھا ،اسی بات کا اس نے فائدہ اُٹھایا اور اسے قتل کردیا۔پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برامد کرلیا ہے۔جبکہ مزید پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر