غازی میڈیکل کالج میں کوٹہ مختص نہ کرنے کیخلاف قبائلی طلبہ کی ریلی

غازی میڈیکل کالج میں کوٹہ مختص نہ کرنے کیخلاف قبائلی طلبہ کی ریلی

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) غازی خان میڈیکل کالج میں ٹرائبل ایریا کیلئے کوٹہ مختص نہ کرنے کے خلاف طلبا ء ، قبائلی عمائدین اور پیپلز پارٹی کی میڈیکل کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کوٹہ مختص کر نے کا مطالبہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلباء نے غازی خان میڈیکل کالج (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

میں ٹرائبل ایریا کے لئے مخصوص کوٹہ نہ دینے پر غازی خان میڈیکل کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں طلبا ،قبائلی عمائدین کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھی شریک ہو ئی.ریلی میڈیکل کالج سے شروع ہوکر شہر کی مختلف اہم شاہراؤں کالج چوک ،ہسپتال چوک اور ٹریفک چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر آکر اختتام پذیرہو گئی ریلی میں شریک احتجاجی طلبا نے اپنے مطالبات پر مبنی تحریری بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر شبلی شب خیز غوری ،ٹرائبل ایریا کے صدر و ممبر ضلع کونسل احمد فاروق بزدار ،ضلع کونسل یوتھ کے ممبر طاہر بزدا ر ، پی پی پی کے ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی ، قبائلی عمائدین حاجی نواب خان بزدار،حفیظ بزدار ،منیر لغاری ،ذو الفقار بلوچ ،پیر بخش خان ،اسلم بزدار ،سلیم جان بزدار ،عطاء محمد بزدار ،محمد ایاز بزدار ،با بو اسلم بزدار و دیگر کا کہنا تھا کہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے ٹرائیبل ایریا کی طرح ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے صحت اور تعلیم کیلئے کوٹے مختص کیے جائیں۔ ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے مقامی لوگوں اور طلبا نے دھمکی دی کہ اگر جلد از جلد کو ٹہ مختص نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔

قبائلی طلبہ ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر