میلسی، تیز رفتار بس عمارت سے جا ٹکرائی، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

میلسی، تیز رفتار بس عمارت سے جا ٹکرائی، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

میلسی(نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر)گذشتہ روز علی الصبح لاہور سے بہاولپورجانے والی تیز رفتار بس نتھے شاہ دربار سے چند فرلانگ (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

آگے کچا کوٹ جانے والی گلی کے قریب بے قابوہوکر ایک عمارت کی دیوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں دیوار گرگئی اوربس کی ونڈ سکرین ہیڈلائیٹس ٹوٹنے کے باعث فرنٹ سائیڈ بری طرح تباہ ہوگئی جبکہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ہینو بس عملے نے نونی کاروائی سے محفوظ رکھنے کیلئے نمبر پلیٹیں غائب کردیں اور بعدمیں مبینہ ذرائع کے مطابق پولیس سے مک مکا کے بعدہینو بس بھی غائب کردی جب اس بارے پولیس تھانہ سٹی سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے وقوعہ بارے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر