پی ٹی آئی نے فاٹا کو ضم کرنے سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے:اسد عمر

پی ٹی آئی نے فاٹا کو ضم کرنے سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے:اسد عمر

خیبر ایجنسی (بیورو رپورٹ) لنڈی کو تل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی ائی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ فاٹا خیبر پختون خواہ میں ضم کیا جائے پی ٹی آئی حکومت فاٹا انضمام کی بھر پو ر حمایت کرتی ہے انہوں نے اس مو قع پر امریکہ کو خبردار کیا کہ ہم پابندیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں اپ کے فنڈز کی کو ئی ضرورت نہیں ہے اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہے باقی سب کرپٹ ہیں انہوں نے کہا کہ 2018میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی لودھراں الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ س میں ہم نے وہ سنجیدگی نہیں دکھائی جس کی ہمیں ضرورت تھی پی ٹی آئی جوانوں اور بوڑھوں کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اج کے جلسہ کا پیغام پہنچائیں گے کہ لنڈ ی کو تل میں عوام کے جو جذبات ہیں اس حوالے سے انہیں اگا ہ کرینگے اور بہت جلد عمران خان کو حلقہ این اے 45لیکر آئیں گے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہمیں امریکی امدا د کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین قبائلی عوام کے ساتھ بے پناہ محبت رکھتے ہیں لنڈیکوتل خوگہ خیل میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام معراج الدین شینواری کے حجرہ میں ایک بڑا جلسہ منقعد ہوا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق ،ایم این اے قیصر جمال سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی عوام امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور اس کی امداد کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں پیر نورالحق قادری کی پی ٹی ائی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی جلسہ عام سے خیبر سپورٹس کلب کے چئیر مین معراج الدین شینواری ،ملک عبدالرزاق ،جمال افریدی ،عبدالرازق شینواری ،شاہ حسین افریدی مجیب شینواری نے بھی خطاب کئے جلسہ عام کے اخر میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر اور طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے چئیر مین معراج الدین شینواری نے انے والے الیکشن میں پیر محمد نورالحق قادری کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کا اعلان کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر