ٹوپی ،اے سی شانگلہ کے بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ٹوپی ،اے سی شانگلہ کے بھائی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ٹوپی ( نامہ نگار) گدون اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ جاوید اقبال سکنہ گدون دیول گڑھی بالا کا بھائی سکول ٹیچر گل محمد ٹریفک حادثے میں جاں بحق گل محمد سکول ڈیوٹی موضع اتلہ سے ڈاٹسن میں بیٹھ کر گھر جا رہے تھے کہ ڈاٹسن کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے گل محمد خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں واضع رہے کہ گد ون دور افتادہ علاقہ ہے جہاں پر روڈ انتہائی تنگ اور دشوار گزار ہے اور سڑک میں سیفٹی وال نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات جنم لے رہے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر