پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اسسمنٹ کمیٹی کی باری آگئی

پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اسسمنٹ کمیٹی کی باری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس پروجیکٹ سکینڈل میں جاری انکوائری میں پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے بعد اب ڈسٹرکٹ پرائس اسسٹمنٹ کمیٹی کے بار ی آگئی ہے (بقیہ نمبر59صفحہ7پر )
نیب ملتان نے میٹرو بس پروجیکٹ کیلئے بنائی گئی ڈسٹرکٹ پرائس اسسٹمنٹ کیمٹی سربراہان اورممبر ان کو 26اور27فروری کو کال کرلیا۔ ا ن افسران میں موجودہ ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ سابق ڈی ملتان زاہد سلیم گوندل سابق اسسٹمنٹ کمشنر ملتان سٹی ملک عطاء الحق اورفاروق ڈوگر سابق اسسٹنٹ ڈوگر سابق ایکسائز اینڈ جاوید نیازی ، فخر حسین فخر ، محمد سہیل اختر بزدار ایکسین شجاعباد کینال ڈویژن سعید احمد وڑائچ اوررانا محمد افضل ایکسین ملتان کینال ڈویژن محمد احمد اورعبدالوحید اورسابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکیئر منظر جاوید شامل ہیں معلوم ہواہے نیب ملتان ان آفسران کو پہلے بھی سماعت کرچکاہے ان کے عیلحدہ عیلحدہ بیانات قلم بند کرچکاہے افسران الزامات کاسامنا کی بجائے ایک دوسرے پر ملبہ ڈالتے رہے جس کی وجہ سے انکوائری آفسران ڈسٹرکٹ پرائس اسسٹمنٹ کمیٹی کے نام اراکین کوآمنے سامنے بیٹھاکر انکوائری کرنے کافیصلہ کیاہے۔
سکینڈل انکوائری