احمد شاہ کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کا احتجاجی مظاہرہ

احمد شاہ کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )احمد شاہ کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کا احتجاجی مظاہرہ۔گزشتہ ہفتے کراچی میں قتل ہونے والے ایم ایس سی زوالوجی کے طالب العلم احمد شاہ کے بیہمانہ قتل کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پارٹی کے قائدین صدر اورنگ زیب انقلابی ،جنرل سیکرٹری حاجی خان بہادر ،سیکرٹری اطلاعات شہاب الدین شہاب ،ملک خان زیب ،عامر خان ،بخت ذادہ،ملک خان زیب ،خائستہ الرحمان آتش ،راجہ طلحہ ،ابرار احمد سالار ،اسماعیل شاہ سمیت پی ایس ایف اور پی وائی او کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ احمد شاہ نے غربت کی باوجود تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے میلوں دور جاکر یونیورسٹی میں داخلہ لیا تاکہ مستقبل میں اپنے علاقے اور خاندان کا نام روشن کرسکے لیکن درندہ صفت افراد نے اس کو بیہمانہ طور پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جن کا ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روز احمد شاہ کے خاندان سے ملاقات میں ان کو باؤر کرایا تھا کہ سندھ حکو مت واقعے میں مطلوب افراد کے خلاف کاروائی کریں گا اور اسی سلسلے میں سند ھ حکومت نے ہمار ے ساتھ احمد شاہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی مکمل یقین دہانی کرائی ہیں اُنہوں نے مزید کہا کہ آج باجوڑ ایجنسی کے ایک دوسرے طالب العلم احسان الدین کا تخت بھائی میں قتل ہوا ہے لہٓذاہ ہم خیبر پختونخوا حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائلی جوانوں کو خیبر پختونخوا کے شہروں میں بھی تحفظ فراہم کیا جائے اُنہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی و دیگر پارٹیوں کے قائدین سے مطالبہ کیا کہ نہتے قبائلیوں کو ملک کے دوسرے شہروں میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد باجوڑ سیاسی قائدینکا اجلاس طلب کر رہے ہیں جسمیں احمد شاہ کے قتل سمیت لاہور میں قتل ہونے والے اول خان اور ضیاء الرحمان و دیگر قبائلی جوانوں کے قتل کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر