اے این پی چترال کا ارباب مجیب الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے این پی چترال کا ارباب مجیب الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی چترال اور پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملاکنڈخدیجہ سردار نے پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب مجیب الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ارباب مجیب الرحمان کی پارٹی کے لیے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ارباب مجیب الرحمان ایک نظریاتی ورکر تھے اور ہمیشہ پارٹی کے لیے دل وجان سے خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی چترال دُکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔