تورڈھیر ،بجلی سپلائی کے باوجود چور ٹرانسفارمر اڑا لے گئے

تورڈھیر ،بجلی سپلائی کے باوجود چور ٹرانسفارمر اڑا لے گئے

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تورڈھیرمیں بجلی کی جاری سپلائی کے باوجود نامعلوم تجربہ کارچوررات کی تاریکی میں 100-KVA ٹرانسفارمراُتارکر اسکے اندر سے قیمتی کوائلز لے اُڑے، پولیس تھانہ تورڈھیراورواپڈاسب ڈویژن تورڈھیرکے حکام نے جائے وقوعہ کامعائنہ کرکے نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کرالی۔اس سلسلے میں بہادرآبادڈھوک(لوڑے لار)تورڈھیرکے رہائشی حاجی علی حیدرنے میڈیاکوبتایاہے کہ ہفتہ کی رات نصف شب تقریباًایک بجے ہماری لائٹ غائب ہوگئی جسے ہم بارش کے دوران بجلی چلی جانے کاروٹین سمجھ کر تعاقب نہ کرپائے علی الصبح آس پاس کے لوگوں کاہجوم ٹرانسفارمر کی جگہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ نامعلوم چور وں نے دیدہ دلیری کیساتھ جاری سپلائی کے باوجود 100 کے وی اے کاہیوی ٹرانسفارمرکے کنکشن کاٹ کرنیچے اُتارا اورڈھکنا کھول کر اسکے اندر سے قیمتی کوائلز نکال کر آرام سے چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ٹرانسفارمر کی باڈی وغیرہ جائے وقوعہ پر چھوڑگئے جسکے بعد انہوں نے پولیس تھانہ تورڈھیرکو اطلاع دیدی جنہوں نے واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرکے حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر