ضلع کونسل ڈیرہ کا اجلاس، جنوبی پنجابی کیلئے سب سیکرٹریٹ سمیت متعدد قرار دادیں منظور

ضلع کونسل ڈیرہ کا اجلاس، جنوبی پنجابی کیلئے سب سیکرٹریٹ سمیت متعدد قرار ...

ڈیرہ غازیخا ن ( سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ،جنوبی پنجاب میں سب سیکر ٹریٹ، غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی، غازی خان میڈیکل کالج میں قبائلی علاقوں کے طلبہ کیلئے 10فیصد کوٹہ مختص کرنے ، سنت رسول ؐ (داڑھی)کے ڈیزائن بنانے پر (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پابندی سمیت متعدد قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا اجلاس عام گزشتہ روز وائس چیئرمین سردار جاوید اقبال خان قیصرانی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئر مین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ، وائس چیئر مین سردار احمد خان لغاری اور اراکین ضلع کونسل کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس نے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی تو توثیق کے بعد ایجنڈا کے مطابق کارروائی میں سردار آصف سعید کھوسہ کی قرار داد جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کو ہدایت کی جائے کہ ضلع بھر میں سنت رسولؐ (داڑھی)کے مختلف ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کریں اور ضلع کے تمام حجاموں کو پابند کیا جائے اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے قرار داد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو بھجوانے کی ہدایت کر دی اس طرح ممبر ضلع کونسل عبدالغفار خان احمدانی ایڈوکیٹ کی طرف سے غازی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی اور محکمہ انہار سیکر ٹری کو لکھا جائے کہ لوئرمانکا کینال سب ڈویژن درخواست مائنر اور میاں والا کڑیا اور سیم نالہ جات کی صفائی کرائی جائے جو کہ گزشتہ دس سالوں سے نہیں کرائی گئی اور گرلز پرائمری سکول میاں پھیرو چوٹی کی خطرناک قرار دی گئی عمارت کو فی الفور گرا کرعمارت تعمیر کرائی جائے ایوان نے تینوں قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں ۔ یوتھ ممبر ضلع کونسل محمد طاہر بزدار اور ممبر ضلع کونسل احمد فاروق بزدار نے اپنی اپنی قرار داد وں میں مطالبہ کیا کہ غازی خان میڈیکل کالج میں علاقہ کے قبائلی طلبہ کیلئے 10فیصد کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ بھی میڈیکل کالج میں داخلے حاصل کر سکیں اس ضلع میں 52فیصد قبائلی علاقہ ہے ایوان کے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی اسے فوری طور پر حکومت پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح ممبران ضلع کونسل حاجی بشیر احمد اور دیگر قرار داد وں کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ممبر ضلع کونسل عبدالحمید جلبانی کی طرف سے قرار داد پیش کی گئی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کے فوری حل کیلئے ملتان یا ڈیرہ غازیخان میں سب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے ایوان نے قرار داد منظور کر کے حکومت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خا ن کھوسہ نے کہا کہ اراکین ضلع کونسل کی طرف سے میرے علم میں لائے جائے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں تمام اراکین اسمبلی کی بھی ہمیں مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔ بیشتر اداروں کے حوالے سے شکایات ہیں کہ افسران موجود نہیں ہوتے اور محکمہ انہار کی طرف سے ضلع میں ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جانے کی شکایات ہیں جو بہت عرصہ پہلے فوت ہو چکے ہیں اسکی اصل وجہ ان افسران کا فیلڈمیں نہ نکلنا ہے انہوں نے کہا کہ افسران اگر خود علاقوں میں جائینگے تو انہیں مسائل کا اور اک بھی ہو گا اور غلط کارروائیاں بھی نہیں ہو نگی افسران نے ایوان کو یقین دلایا کہ انکی جائز شکایات کا فوری ازالہ کرایا جائیگا چیئر مین ضلع کونسل نے کہا کہ ضلع بھر میں 209ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دیکر انکے ٹینڈر ز ہو چکے ہیں اور ترقیاتی کام جاری ہیں اور ضلع میں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ حاصل کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں مثالی ترقی کیلئے اراکین اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر