بٹ خیلہ ،قومی وطن پارٹی کا متاثرین ایکسپریس وے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ ،قومی وطن پارٹی کا متاثرین ایکسپریس وے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) الہ ڈھنڈ ڈھیری میں قو می وطن پارٹی کے زیر اہتمام متاثرین ایکسپریس وئے کے معاوضہ کی عدم فراہمی چکدرہ انٹر چینج اور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے حکومت سے ایک ہفتہ کے اندر متاثرین ایکسپریں وئے کو معاوضے کی فراہمی اور چکدرہ انٹر چینج کا نام الہ ڈھنڈ انٹر چینج رکھنے کا مطا لبہ کیا مظا ہر ے سے قبل جلسے سے قو می وطن پارٹی کے ڈوثرنل وائس چےئر مین محمدابرار خان یوسفزئی ،این اے 35 کے نامزد امیدوار ظفریاب خان ویلج کو نسل ناظم گل نواب ،رفیع اللہ شلمانی ،تحیصل صدر سہیل خان اور گو ہر خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ الہ ڈھنڈ ڈھیر ی کے عوام نے سوات ایکسپریں وئے کیلئے اپنی قیمتی زمینں اور باغات کی قربانی دی تاکہ ملا کنڈ ڈوثرن کے سات اضلاع کے عوام کو سفری سہولت فراہم ہوسکے لیکن حکومت نے تاحال متاثرین کی زمینوں کا معاوضہ فراہم نہیں کیا جبکہ قیمتی زمینوں کا ریٹ بھی مارکیٹ کے حساب سے نہیں دیا گیا جو الہ ڈھنڈ ڈھیری کے عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے انہوں نے کہا کہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے عوام نے چکدرہ انٹر چینج کا نام مسترد کردیا ہے حکومت انٹر چینج کا نام تبد یل کرکے الہ ڈھنڈ انٹر چینج رکھے انہوں نے کہا کہ ایکسپریں وئے میں جن لوگوں کے گھر آئے ہیں انکے گھر وں کو گرانے سے پہلے حکو مت معاوضہ فراہم کریں مقررین نے کہا کہ ٹی ایم اے کے جانب سے ٹیکس کا نفاذ ظالما نہ اقدام ہے ملا کنڈ ٹیکس فری زون ہے اور یہاں ٹیکس کا نفاذ ظلم وزیادتی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پختونوں کا قتل عام کرنے والے ایس ایس پی راوانوار کو گرفتار کیا جائے زرداری کا راوانوار کے حق میں دینے والے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ زارداری پختونوں کے قتل عام میں راوانوار کے ساتھ شامل تھے کراچی میں پختونوں کا قتل عام بند کیا جائے ورنہ پختون قوم احتجا جی تحریک چلانے پر مجبور ہو نگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر