نوشہرہ کے عوام کا سی پیک اراضی او نے پونے داموں خریدنے کیخلاف مظاہرہ

نوشہرہ کے عوام کا سی پیک اراضی او نے پونے داموں خریدنے کیخلاف مظاہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)سی پیک سٹی اور پاک چائنا اکنامک زون کے زمینوں کی اونے پونے داموں خریدنے پر علاقہ نندرک اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کا صوبائی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر نندرک مغلکی، میشک، علی محمد اور دیگر علاقوں کی اراضی پر سیکشن فور کے بعد بغیر کسی عوامی معاہدے کا ایوارڈ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا سی پیک سٹی اور پاک چائنا اکنامک زون منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کے موقع پر وزیراعلیٰ اور دیگر شرکت کرنے والے مہمانوں کا کالے جھنڈوں سے استقبال کرنے کابھی اعلان مظاہرین کی قیادت کونسلر احمدزمان اور دیگر معززین علاقہ کررہے تھے اس سلسلے میں نندرک، مغلکی، میشک، مصری بانڈہ، علی محمد ، میاں عیسیٰ کے علاقوں کے عوام نے بڑی تعداد میں نوشہرہ کے علاقہ نندرک میں سی پیک سٹی اور پاک چائنا اکنامک زون میں اراضی کی اونے پونے داموں کی خریدنے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر احمدزمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سی پیک سٹی کیلئے 84 ہزار کنال اور پاک چائنا اکنامک زون کیلئے 22 ہزار کنال اراضی چھ موضع جات کے عوام سے اونے پونے داموں خریدکر آگے سی پیک سٹی اور پاک چائنا اکنامک زون منصوبوں کے انتظامے پر منہ مانگے داموں فروخت کرے گی جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے صوبائی حکومت عوام کو اراضی کا وہ قیمت ادا کرے جو وہ خود وصول کررہا ہے اور اگر ایسا نہ کیاگیا تو ہم سی پیک سٹی اور پاک چائنا اکنامک زون منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے وقت وزیراعلیٰ سمیت تمام مہمانوں کا احتجاجاً کالے جھنڈوں سے استقبال کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر