شانگلہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑی سلسلوں بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ۔بارش اور برفباری کے بعد وادی میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتوں موسم صاف رہنے کے بعد منگل اور بدھ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری ہفتے کے روز تک جاری رہی ۔اس سال شانگلہ میں گزشتہ سالوں کی طرح برف باری نہ ہونے کی وجہ سے بالائی علاقوں کے چشمے سوک گئے تھے اور پانی نا پید ہونے کیوجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہیں۔ شانگلہ میں رواں سال موسم سرما میں برفباری کی کمی سے گرمیوں میں پانی کا قلت ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق شانگلہ جیسے پہاڑی علاقوں میں برفباری نہ ہونا تشویشناک ہے ،انہوں نے اس کو موسمی تبدیلی کے اثرات قرار دیتے ہوئے شانگلہ کے عوام سے اپنے اردگرد ماحول میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سمیت گندگی کو ٹھکانے لگا کر مٹی کے اندر دفنانے، غیر ضروری گیسوں کے استعمال اور فضائی الودگی کم کرنے کی اپیل کی ہے ۔شا نگلہ کے علاقے میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے پانی کی بہت زیادہ قلت تھی ،فصلوں پر بھی منفی اثر پڑا تھا ، دریاؤں ، ندی نالوں ، خوڑوں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوچکا تھا جس کی وجہ سے مقامی پن بجلی گھربجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی تھی ،محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں جبکہ پہاڑی بالائی علاقوں پر برفباری کی پیشن گئی کی ہے۔ادھر سردی کی شدت میں مسلسل اضافے کے بعد سوختہ لکڑی کی قیمتیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہیں۔ ۔