ٹانک ،خاصہ دار برانچ کے کلرک پر تشدد کرنیوالوں کو حوالے کرنے کی ڈیڈ لائن

ٹانک ،خاصہ دار برانچ کے کلرک پر تشدد کرنیوالوں کو حوالے کرنے کی ڈیڈ لائن

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے خاصہ دار برانچ کے کلرک پر تشد د میں ملوث مذید دو افراد کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر چالیس ایف سی آر قانون کے تحت سلیمی خیل قبائل کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفیصلات کے مطابق پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں گزشتہ روزسلیمی خیل قبائل سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے خاصہ داربرانچ کے انچارج کو زدوکوب کرنے کے بعد اس کو شدید زخمی کردیا تھا جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری طور پرکاروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث پولٹیکل محرر ظفر محسود کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ دیگر دو افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس پر محسودقبائل کے عمائدین اور پولٹیکل انتظامیہ کے درمیان ہونے والے گرینڈ جرگہ میں پولٹیکل انتظامیہ کے اعلی حکام نے محسود قبائل کے جرگہ پر واضح کر دیا کہ وہ واقعہ میں ملوث روپوش دو افراد کو انتظامیہ کے حوالے کریں بصورت دیگر چالیس ایف سی آر قانون کے تحت سلمیے خیل محسود قبائل کے خلاف کاوائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں گزشتہ بیس سالوں سے ایڈمینسٹریشن کے اندر دو گروپ مافیا کی صورت میں ملوث ہیں اور وہ اپنا الو سیدھا کرنے کے لئے پولٹکل انتظامیہ کو بلیک میل کر نے کے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز مسائل پیدا ہو رہے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے مذکورہ مافیا کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پولٹیکل انتظامیہ کے اندر کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر