پارلیمنٹ کو نظر انداز کر نیوالے خمیازہ بھگت رہے ہیں،حافظ حسین احمد

پارلیمنٹ کو نظر انداز کر نیوالے خمیازہ بھگت رہے ہیں،حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جیکب آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو نظر انداز کرکے عدالت کا رخ کرنے والے اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ، عدالت کے فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن فیصلوں پر عملدرآمد آئینی ضرورت ہے، سینٹ کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے سینٹ انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے ، میاں نواز شریف کی نااہلیت کو اہلیت میں بدلنے کی کوشش کی وجہ سے پارلیمنٹ اور عدالیہ آمنے سامنے نظر آرہی ہیں ۔ ’’بڑے میاں‘‘ مجبوری کی صورت میں ’’چھوٹے میاں‘‘ کو پارٹی کی کمان دے سکتے ہیں ، سینٹ کا ٹکٹ حق مہر میں نہیں دیا جاسکتا البتہ سینٹ کے امیدواروں کی میرٹ کے مختلف اقسام ہیں جن میں سے ایک قسم پر خاور ماینکا کو ٹکٹ دیا گیا۔ہفتہ کے روز جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ پانامہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کرکے عدالت کا رخ کیا جس کا خمیازہ وہ بھگت رہے ہیں۔
حافظ حسین احمد