شہبازشریف کی تاجور نعیمی کی رہائش گاہ آمد،مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

شہبازشریف کی تاجور نعیمی کی رہائش گاہ آمد،مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی ...

لاہور(جنرل رپوٹر) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف تاجور نعیمی کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرسوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے تاجور نعیمی ، پروفیسر محفوظ الرحمن نعیمی، ڈاکٹر راغب نعیمی اور دیگر اہل خانہ سے مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

انتقال پر تعزیت

مزید : کھیل اور کھلاڑی /پشاورصفحہ آخر