مظفرآباد میں بارش،پہاڑوں پربرفباری،سردی لوٹ آئی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ شروع ۔پہاڑوں پر برف باری سردی کی شدت دوبارہ لوٹ آئی ۔کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں گزشتہ رات بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے ۔بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔بالائی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطہ سڑک بند ہو کر رہ گئیں ہیں ۔