مظفرآباد،مستحقین زکواۃ سے محروم،یتیم،بے سہارا،بیوگان چکرکاٹنے پرمجبور

مظفرآباد،مستحقین زکواۃ سے محروم،یتیم،بے سہارا،بیوگان چکرکاٹنے پرمجبور

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مستحقین زکوٰۃ کو قسط نہ مل سکی ۔معذور ،بے سہارا ،بیوگان ،یتیم زکوٰۃ دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ۔حکومت مستحقین کو ترسا ترسا کر ایک سال میں ایک قسط کی ادائیگی کریئے گی ۔صوابدیدی فنڈز بھی حکومت نے روک رکھے ہیں جس کی وجہ سے مستحقین اور محکمہ زکوٰۃ کے اہلکاران کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے مستحقین زکوٰۃ کی ادائیگی کئی ماہ سے نہیں کی ۔سال میں ایک قسط جاری کی جاتی ہے حالانکہ ایک سال میں تین اقساط جاری ہونی چاہئیے مگر حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے پورے سال میں مستحقین تک صرف ایک قسط پہنچ پاتی ہے ۔جو مستحقین سے ناانصافی کے مترادف ہے ۔اعلیٰ آفیسران اور حکومت کے ذمہ داران خود تو عوام کے پیسے پر عیاشیاں کر رہے ہیں مگر مستحقین کی مالی مدد کیلئے کوئی سنجیدگی سے کام نہیں لے رہا ۔مستحقین کی بڑی تعداد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر معذور ،یتیم ،بیوگان کو نظر انداز کر رہی ہے ۔صوابدیدی فنڈز بھی نہ ملنے کی وجہ سے مستحقین دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔ضلع زکوٰۃ کمیٹی کے چےئرمین بھی اس صورتحال پر بے بس ہو کر رہ چکے ہیں اور مستحقین کو مایوس واپس لوٹا دیتے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /راولپنڈی صفحہ آخر