مظفرآباد،محکمہ تعلیم،ایلمینٹری بورڈ کے زیر اہتمام پنجم تا ہشتم کے امتحانات شروع ہو گئے

مظفرآباد،محکمہ تعلیم،ایلمینٹری بورڈ کے زیر اہتمام پنجم تا ہشتم کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم،ایلمینٹری بورڈ کے زیر اہتمام پنجم تا ہشتم کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں،جملہ امتحانی سنٹرز میں مطلوبہ مواد کی فراہمی،بیرون مداخلت پر پابندی ،ذمہ دار ناظمین ونگرانوں کی نگرانی میں امتحانات کا عمل جاری،7مارچ تک جاری رہنے والے امتحانات کے دوران عملہ سنٹرز پر پہنچے اور مقررہ وقت تک حاضر رہے گا کسی بھی جگہ غفلت،کوتاہی، لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔کنٹرولر امتحان بورڈ ضلع مظفرآباد راجہ خان حفیظ خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر راجہ امجد پرویز کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے ایلیمنٹری پنچم تاہشتم کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں بروقت امتحانات کے انعقاد اور مقررہ مدت میں اختتام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 31مارچ تک رزلٹ کا اعلان کیا جائیگا،کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ ایلمینٹری بورڈ کے زیر ااہتمام14ہزار کے لگ بھگ طلباء وطالبات امتحان میں شامل ہو رہے ہیں اور 139 نائب ناظمین سمیت600 سو نگران مقرر کیے گئے ہیں جو بچوں سے امتحان لیں گے ۔خان حفیظ خان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سو کے لگ بھگ امتحانی سنٹرز قائم کے گئے تھے جہاں جملہ مطلوبہ مواد فراہم کر دیا گیا ہے اور کہیں بھی ابھی تک کوئی شکایت نہیں آئی،کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ سیکرٹری تعلیم امجد پرویز کی ہدایات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت میں امتحانات لینے اور نتائج کو31مارچ تک یقینی بنایا جائیگا اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی میں بذات خود ضلع بھر،تحصیل وملحقہ علاقوں کے سنٹرز کا دورہ کررہا ہوں امتحان کو صاف وشفاف بنانے کے حوالے سے انتہائی ذمہ دار عملہ کو سنٹرز پر تفویض کیا گیا ہے اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی شکایت ہوئی تو ذمہ داران کوخیر نہیں۔