نواز شریف اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کریں،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ

نواز شریف اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کریں،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ ووٹ بیچنے والی سیاست نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے، سینیٹ الیکشن میں نوٹوں کے استعمال کو روکنے میں الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، دولت اور طاقت کی سیاست نے غریب عوام کو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹہ میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے مزدور کا کوئی مستقبل موجود نہیں ہے،سندھ کے عوام کو شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا2018ا انتخاب ان کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کا پیشہ خیمہ بن سکتا ہے ،سندھ میں جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت میدان میں موجود ہے ، سندھ کی موجودہ قیادت کو اگر ہزار بار موقع ملے پھر بھی غریب آدمی کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ نواز شریف اداروں سے ٹکرانے کی بجائے اپنی گناہوں کا کفارہ ادا کریں، غازی ممتاز قادری کو پھانسی اور ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کرکے نواز شریف نے اللہ کے غضب کو دعوت دی ، وہ خود دلدل میں پھنسنے کے بعد پورے عدلیہ اور فوج پر حملے کرکے پورے جمہوری سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں لیکن ان کی تمام کوششیں اور سازشیں ناکام ہونگی۔اس موقع پر مقامی بااثر شخصیات فقیر مگسی، رفیق مگسی نے اپنے سیکڑوں حامیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں جے آئی یوتھ سندھ کے صوبائی صدر سردارفرہاد گل،ضلعی امیر مولاناعطاالرحمن بلوچ، ملاح اتحاد کے رہنماء آدم گندرو،سمال ٹریڈرس پاکستان کے صدر محمود حامد سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی /راولپنڈی صفحہ آخر