کراچی ،شعیب شوٹرکو فرار کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی ،شعیب شوٹرکو فرار کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کہ عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے اہم ملزم شعیب شوٹراور احسان اللہ مروت کو فرار کرانے میں ملوث ملزم اورنگزیب کی ضمانت 20 ہزار کے عوض منظور کرلی۔ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس کے اہم ملزم شعیب شوٹراور احسان اللہ مروت کو فرار کرانے میں ملوث ملزم اورنگزیب کو پیش کیا۔ملزم اورنگزیب نے مقدمے میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کرائی۔عدالت نے ملزم اورنگزیب کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز ملزم اورنگزیب کو گرفتار کرکے انکے خلاف تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ درج کیا تھا

مزید : کھیل اور کھلاڑی /راولپنڈی صفحہ آخر