وزیر اعلیٰ کا دنیاپور میں معصوم بچی سے بد اخلاقی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس ، رپورٹ طلب

وزیر اعلیٰ کا دنیاپور میں معصوم بچی سے بد اخلاقی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس ، ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دنیاپور میں معصوم بچی سے بد اخلاقی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم انتہائی افسوسناک اورتکلیف دہ ہے اوربچی پر ظلم کے ملزم کوقانون کے مطابق کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔ایسے قبیح فعل میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

رپورٹ طلب

مزید : کراچی صفحہ اول