’’ہم نے جو علاقے دہشتگردوں سے کلیئرکرائے ہیں ،وہاں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ۔ ۔ ۔‘‘ پاک فوج نے واضح اعلان کردیا

’’ہم نے جو علاقے دہشتگردوں سے کلیئرکرائے ہیں ،وہاں سعودی عرب اور متحدہ عرب ...
’’ہم نے جو علاقے دہشتگردوں سے کلیئرکرائے ہیں ،وہاں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ۔ ۔ ۔‘‘ پاک فوج نے واضح اعلان کردیا

  

راولپنڈی، دبئی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے ہیں البتہ بدقسمتی سے افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سےتاریخی اوربہترین تعلقات ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان آپسی تعاون خطے کے مفاد میں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوشل ڈیولپمنٹ میں بہت کام کیا ہے۔

 عرب نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بہت باصلاحیت ہے، پاکستان 15برس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں اور افغان افواج کی صلاحیت میں کمی سےاب بھی افغانستان میں ایسے علاقے ہیں جو دہشت گردوں کے زیر اثر ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے تنہا دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور پاک افغان سرحد پر مستقل امن کے لیےافغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہوں گی۔

مزید : قومی