سکھر،گڈانی پھاٹک میں مخالفین کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر کے علاقے گڈانی پھانک میں مخالفین کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے،جاں بحق افراد میں صادق گڈانی ،ان کی اہلیہ اور رشتے دار خاتون شامل ہے، پولیس کا کہناہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔