پریانکا چوپڑا نے غصے میں آکر گلاس سر پر دے مارا اور پھر۔ ۔ ۔

پریانکا چوپڑا نے غصے میں آکر گلاس سر پر دے مارا اور پھر۔ ۔ ۔
پریانکا چوپڑا نے غصے میں آکر گلاس سر پر دے مارا اور پھر۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)  نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا غصے میں نہایت خطرناک ہوجاتی ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیاجب انہوں نے اپنا سرپھوڑنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  وہ ایک خوبصورت شیشے کے گلاس میں کوئی مشروب پیتی ہوئی نظرآرہی ہیں، مشروب پینے کے بعد اچانک انہوں نے وہی گلاس اپنے سر پر دے مارا اور گلاس سے اپنا سر پھوڑ ڈالا۔ تاہم پریانکا کے سرکو تو کچھ نہیں ہوالیکن بیچارا شیشے کا نازک گلاس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بجنے والے گانے سے پتہ چلا کہ پریانکا نے اپنا سر کیوں پھوڑا۔

دراصل پریانکا اس وقت امریکا میں اپنے سیریل ’’کوانٹیکو3‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں، ان کی شوٹنگ کا شیڈول نہایت سخت ہے اور انہیں لگاتار کئی کئی گھنٹے کام کرنا پڑرہا ہےجس کی وجہ سے ان کا دن اچھا نہیں گزرا یہی وجہ ہے کہ غصے میں آکر پریانکا نے گلاس اپنے سر پردے مارا۔

پریانکا کو شدیدغصے میں بھی اپنے چاہنے والوں کا بےحد خیال ہے جب ہی تو انہوں نے ویڈیو کے ساتھ احتیاطاً پیغام دیا کہ اس عمل کو کبھی اپنے گھر میں کرنےکی کوشش نہ کریں، میں نے یہ اسلئے کیا کیونکہ میرا دن برا گزرا ہے۔

مزید :

تفریح -