کرپشن الزام کی جلد انکوائری کریں ، سائرہ تارڑ کا چیئرمین نیب کو خط

کرپشن الزام کی جلد انکوائری کریں ، سائرہ تارڑ کا چیئرمین نیب کو خط
کرپشن الزام کی جلد انکوائری کریں ، سائرہ تارڑ کا چیئرمین نیب کو خط

  

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے چیئرمین نیب جسٹس( ر)جاوید اقبال کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ کرپشن کی شکایت کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس سے میری ایمانداری اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ خط میں انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث ہوں نہ کوئی غیر قانونی کام کیا۔ نیب میرے خلاف جلد از جلد انکوائری شروع کرے۔میں انکوائری ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن مہم شروع ہونیوالی ہے اس لئے تحقیقات جلد مکمل کی جائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد