’’سپین میں ایک لڑکی نے ایک پاکستانی سے موبائل لیا اور اسکا وٹس ایپ دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔‘‘ایسا حیران کن خواب جس کی تعبیر بڑی انوکھی ہے 

’’سپین میں ایک لڑکی نے ایک پاکستانی سے موبائل لیا اور اسکا وٹس ایپ دیکھتے ...
’’سپین میں ایک لڑکی نے ایک پاکستانی سے موبائل لیا اور اسکا وٹس ایپ دیکھتے ہوئے بولی۔۔۔‘‘ایسا حیران کن خواب جس کی تعبیر بڑی انوکھی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ) میرا نام طلحہ ۔ اس وقت روزگار کے سلسلے میں سپین میں رہ رہا ہوں ۔میں نے رات کو 1سے 5 بجے کے درمیان خواب دیکھا کہ ایک لڑکی جس سے میں پیار کرتا ہوں، وہ مجھے ملی اور مجھ سے میرا موبائل لے کر واٹس اپ چیک کرنے لگی،اس نے کہا کہ میں دیکھتی ہوں کہ میرے علاوہ کس کا نمبر تمہارے پاس ہے اورکس سے باتیں کرتے ہو۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے چیک کر لو کیونکہ تم میرا تمہارے سواکوئی نہیں ہے اورنہ کسی اور کا نمبرمیرے پاس ہے ۔ خواب میں جگہ وہی ہے جہاں میں سپین کے کیمپ میں رہ رہا ہوں ۔ 
میرے بھائی جلد آپ کی مراد پوری ہوجائے گی ۔خواب کی کیفیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی ان دنوں تحقیقات ہورہی ہیں،خفیہ طور پر معاملہ کو پرکھا جارہاہے ۔آپ روزانہ کثرت سے درود پاک اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھا کریں ۔کم از کم گیارہ سو بار ۔(واللہ اعلم الصواب ) 
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -