” یہ تصویر توآپ نے سوشل میڈیا پر دیکھی ہوگی لیکن دراصل ان خواتین کا چیف جسٹس سے کیا رشتہ ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر تین لڑکیوں کی ایک تصویر شیئرکی گئی جس میں اپنے سروں پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے باندھے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک لڑکی کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی صاحبزادی ہیں لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور ان تینوں لڑکیوں کا چیف جسٹس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی تصویر میں موجود لڑکی ان کی صاحبزادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’پی ایم ایل این سوشل میڈیا‘ کے نام سے موجود پیج پر یہ تصویرشیئرکی گئی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ ” بابارحمتے کی بیٹیاں پی ٹی آئی کے جھنڈے سرپرباندھ کر وکٹری کا نشانہ بنارہی ہیں ، اب اس بابے کی نوازدشمنی کا اور کیا ثبوت ہوگا پھر پاکستانیو،تم لوگ کہتے ہوبابے کاعمران سے کیا رشتہ ہے“ اور تصویر کے درمیان میں موجود لڑکی کو چیف جسٹس کی صاحبزادی قراردیا گیا۔
روزنامہ پاکستان کوموصول اطلاعات کے مطابق بظاہر تصویر میں موجود لڑکیوں کے تحریک انصاف سے تعلق کے دعوے کو رد نہیں کیا جاسکتا لیکن ان لڑکیوں کا چیف جسٹس سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کی تصاویر ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر استعمال کیے جارہے ہیں تاکہ عدلیہ کو سکینڈلائز کرکے مورال کم کیاجاسکے ۔