” مجھے لگ رہا ہے کہ۔۔۔“سری دیوی کی موت سے ایک گھنٹہ قبل امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہاءنہ رہے گی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی گزشتہ شب انتقال کرگئی ہیں ان کی موت سے چند گھنٹے قبل بالی ووڈ کے سینئراداکارامیتابھ بچن نے ایک ٹوئیٹ کی جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ ہندی زبان میں کی گئی ٹوئیٹ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ ” نہ جانے کیوں ، اک عجیب سی گھبراہٹ ہورہی ہے “ اس ٹوئیٹ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دنیا کو معلوم ہوا کہ54سال کی عمر میں سری دیوی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی ہیں ۔
T 2625 - न जाने क्यूँ , एक अजीब सी घबराहट हो रही है !!
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) February 24, 2018
امیتابھ بچن اور سری دیوی نے فلم ’انقلاب، آخری راستہ اور خدا گواہ میں اکٹھے کام کیاتھا۔ اسی طرح سری دیوی کی فلمی دنیا میں واپسی پر پہلی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں بھی 2012ءمیں امیتابھ بچن کی خصوصی اپیئرنس تھی ۔
امیتابھ بچن کی ٹوئیٹ ہونے کے بعد ان کے مداحوں نے جواباً سری دیوی کی موت کی اطلاع دینا شروع کردی اور بگ بی کی ٹوئیٹ کو چھٹی حس کا شاخسانہ قراردیا۔
امیتابھ بچن نے سری دیوی کی موت کے بعد دوسری ٹوئیٹ نہیں کی البتہ بالی ووڈانڈسٹری کی کئی دیگر شخصیات نے اپنے اپنے اندازمیں سری دیوی کی موت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
رجنی کانتھ نے لکھاکہ ” میں شدید غم میں ہوں ، میں نے اپنی پیاری دوست کو کھودیااور انڈسٹری بھی ایک لیجنڈ سے ہاتھ دھوبیٹھی، میرادل مرحومہ کی فیملی اور دوستوں کیساتھ ہے میں ان کا دکھ درد محسوس کرسکتاہوں‘۔
I’m shocked and very disturbed. I’ve lost a dear friend and the industry has lost a true legend. My heart goes out to her family and friends. I feel the pain with them #RIPSridev ... you will be missed.
— Rajinikanth (@superstarrajini) February 25, 2018
رشی کپور نے لکھاکہ’ اس افسوسناک خبر کیساتھ آنکھ کھلی ، واقعی بہت افسوسناک، بونی اور ان کی دوبیٹیوں کیساتھ تعزیت کرتاہوں‘
Woken up to this tragic news. Absolute shock. Sad. Heartfelt condolences to Boney and their two daughters!
— Rishi Kapoor (@chintskap) February 25, 2018
انوپم کھیرنے سری دیوی کو انڈین سینماءکی ملکہ قراردیتے ہوئے ایک تصویرشیئرکی اور لکھاکہ ” میں ایسے ہی ہمیشہ سری دیوی کو یادرکھنا چاہتاہوں، وہ شاندار ، بہترین اور خوبصورت تھی‘۔
This is how I will always want to remember #Sridevi - Happening, Vibrant, Brilliant, Beautiful, Bestest and Unique.???????? #QueenOfIndianCinemaSridevi pic.twitter.com/Om4Yi0IbxR
— Anupam Kher (@AnupamPKher) February 25, 2018
پریانکاچوپڑا نے لکھاکہ ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، سری دیوی سے محبت کرنیوالے ہرشخص کیساتھ تعزیت، سیاہ دن ‘۔
I have no words. Condolences to everyone who loved #Sridevi . A dark day . RIP
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 24, 2018
سشمیتا سین نے لکھاکہ ’ مجھے ابھی سری دیوی کی موت کا علم ہوا ، میں بہت صدمے میں ہوں اور خود کو رونے سے نہیں روک پارہی ‘۔
I just heard Ma’am Sridevi passed away due to a massive cardiac arrest. I am in shock...cant stop crying...
— sushmita sen (@thesushmitasen) February 24, 2018