احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج ریاست کیخلاف بغاوت ہے، اعتزاز احسن

احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج ریاست کیخلاف بغاوت ہے، اعتزاز احسن
احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج ریاست کیخلاف بغاوت ہے، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج ریاست کیخلاف بغاوت ہے جو پنجاب حکومت خود کرا رہی ہے،سرکاری افسروں کے احتجاج میں شہبازشریف ملوث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لٹریری فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ 70 سال میں دوسرا واقعہ ہے جب کسی پبلک سرونٹ نے سٹرائیک کی ،1972 میں پنجاب پولیس نے سٹرائیک کی تھی ،یہ ریاست کیخلاف بغاوت ہے اور اس میں وفاقی حکومت بھی شامل ہے ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتی ،کیا ہوا اگر احد چیمہ پکڑا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں،ان کو جسٹس قیوم جیساجج اور احد چیمہ جیسا بیوروکریٹ چاہئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کون شہبازشریف کے ساتھ ہے ،اب جو بھی حکومت آئیگی وہ انہیں گرفتار کرے گی ۔