بے بنیاد الزامات،سعد رفیق نے فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

بے بنیاد الزامات،سعد رفیق نے فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا ...
بے بنیاد الزامات،سعد رفیق نے فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بے بنیادالزامات پر فواد چودھری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری کو میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگانے پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے، ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری نے 22فروری کوجھوٹے الزامات لگائے،پی ٹی آئی رہنما قوم کے سامنے غیرمشروط معافی مانگیں،اگر فواد چودھری نے 14 دن میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں ۔

سعد رفیق نے کہا ہے کہ فواد چودھری!اپنے الزامات ثابت کرو یا معافی مانگو۔یا عدالت میں ہتک عزت کے دعویٰ کا سامنا کرو۔

وزیرریلوے کا کہناتھا کہ آئین ہر شخص کو عزت اور ساکھ کی حفاظت کی اجازت دیتا ہے،کسی شخص کو حق نہیں قانونی وجہ کے بغیر ہتک آمیز بیانات دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور