کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا دورہ بھارت،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی خراب تر ہو گئے 

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا دورہ بھارت،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے ...
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا دورہ بھارت،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی خراب تر ہو گئے 

  

نئی دہلی(این این آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسی سربراہ مملکت کا دورہ کسی ملک سے اس کے تعلقات بہتر کرتا ہے لیکن کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے کینیڈا سے تعلقات تب سے خراب ہیں جب کینیڈا نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایٹمی مواد کو پرامن مقاصد کے لیے خریدنے کا کہہ کر اسے ایٹم بم بنانے میں استعمال کر رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی نے جسٹس ٹروڈو کے بھارتی دورے میں ان کا استقبال نہیں کیا، ٹروڈو اپنے چھ وزراء کے ساتھ بھارت آئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی