کویت میں مردہ پائی گئی فلپائنی گھریلو ملازمہ کے آجر میاں بیوی گرفتار

کویت میں مردہ پائی گئی فلپائنی گھریلو ملازمہ کے آجر میاں بیوی گرفتار
کویت میں مردہ پائی گئی فلپائنی گھریلو ملازمہ کے آجر میاں بیوی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں ایک اپارٹمنٹ کے فریزر میں مردہ پائی گئی فلپائنی گھریلو ملازمہ کے آجر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کے ایک عدالتی اہلکار نے بتایا کہ ان دونوں کی گرفتاری شام کے دارالحکومت دمشق میں عمل میں آئی اور شامی حکومت نے شوہر نادر اعصام عساف کو لبنان کے حوالے کردیا ہے جبکہ اس کی بیوی منی حسون دمشق ہی میں زیر حراست ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں اس وقت 2 لاکھ 52 ہزار فلپائنی تارکینِ وطن مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔ان میں زیادہ تر گھروں میں یا پھر تعمیرات کی جگہوں پر کام کرتے ہیں۔ان میں گیارہ ہزار کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کے پاس ضروری کاغذات نہیں ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -