پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا ہو گا ملتان سلطانز سے، اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے پنجہ آزمائی کرے گی

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا ہو گا ملتان سلطانز سے، اسلام ...
پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا ہو گا ملتان سلطانز سے، اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے پنجہ آزمائی کرے گی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں آج پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کا ٹاکرا ہو گا۔

ابتدائی دو میچوں میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے فتح حاصل کر کے تہلکہ مچانے والی ملتان سلطانز فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی تو اسلام آباد یونائیٹڈ پہلی فتح کے حصول کیلئے سرگرداں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل کے دوسرے روز سٹیڈیم میں نظر آنے والی ”نیشنل کرش“ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین نے بالآخر کھوج لگا ہی لی، تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا 

ملتان سلطانز کے سکواڈ کی قیادت شعیب ملک کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، ڈیرین براوو، عبداللہ شفیق، سیف بدر، نکولس پورن، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، کاشف بھٹی، شان مسعود، تھیسارا پریرا، محمد عباس، عمر صدیق، روس وائٹلی، عمران طاہر، جنید خان، محمد عرفان، سہیل تنویر، عمر گل اور ہردوس ولجوئن شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت تو مصباح الحق کے ہاتھ میں ہے لیکن فٹ نہ ہونے کے باعث پہلے میچ میں رومان رئیس نے کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے تاہم آج کے میچ میں مصباح الحق اپنی ٹیم کیساتھ میدان میں اتریں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر قبل ہی ہو گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں مصباح الحق، ایلکس ہیلز، سیم بلنگز، محمد حسن، چیڈویک والٹن، روہیل نذیر، لوک رونچی، عماد بٹ، جے پی ڈومنی، حسین طلعت، سمت پٹیل، اینڈرے رسل، شاداب خان، فہیم اشرف، سیمیول بدری، سٹیون فن، محمد سمی، رومان رئیس اور ظفر گوہر شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہو گا۔

کراچی کنگز نے رواں سیزن کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا اور آج وہ دوسری فتح کا عزم لئے میدان میں اترے گی جبکہ پشاور زلمی نے پہلے میچ میں شکست کے بعد کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی اور مسلسل دوسری فتح کیلئے جان لڑائے گی۔

کراچی کنگز کے سکواڈ کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، جو ڈینلی، کولن انگرام، خرم منظور، لینڈل سمنز، سیف اللہ بنگش، این مورگن، محمد رضوان، محمد طٰحہ، تابش خان، روی بوپارا، حسن محسن، شاہد آفریدی، ڈیوڈ ویز، اسامہ میر، ٹیمل ملز، محمد عامر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پشاور زلمی کے سکواڈ کی قیادت ڈیرن سیمی کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، کامران اکمل، اینڈرے فلیچر، رکی ویسلز، حماد اعظم، حارث سہیل، ڈوین براوو، خوشدل شاہ، عمید آصف، سعد نسیم، محمد حفیظ، صابر رحمان، لائم ڈاﺅسن، ثمین گل، حسن علی، کرس جورڈن، محمد اصغر اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہو گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update