کابل:افغان صوبے پکتیکا میں دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک،6 زخمی

کابل:افغان صوبے پکتیکا میں دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک،6 زخمی
کابل:افغان صوبے پکتیکا میں دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک،6 زخمی

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا پکتیکا کے ضلع یحییٰ خیل کے مصروف بازار میں ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے،دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس سے دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید : بین الاقوامی