”کچھ بھی تو نہیں ہوا ہے اور ابھی تو۔۔۔“ مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایسی بات کہہ دی کہ لاہوری غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”کچھ بھی تو نہیں ہوا ہے اور ابھی تو۔۔۔“ مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد لاہور ...
”کچھ بھی تو نہیں ہوا ہے اور ابھی تو۔۔۔“ مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ایسی بات کہہ دی کہ لاہوری غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد لاہوری مداح غصے سے آگ بگولہ ہیں تو ٹیم کے مالک فواد رانا بھی انتہائی پریشان ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر ہی آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رانا صاحب اس سے تو اچھا تھا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری شکست پر لاہوری تلملا اٹھے، سوشل میڈیا پر کیا کچھ کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 

دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے منیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا کہ ابھی تو صرف 2 میچ ہوئے ہیں اور کافی لمبا ٹورنامنٹ ہے، ہمیں یقین ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی۔

ان کا کہنا تھا ”مسلسل شکست یقینا مایوس کن ہے کیونکہ کسی کو بھی ان نتائج کی امید نہ تھی۔ ہم نے دو برے میچ کھیلے ہیں لیکن اب بھی 8 میچ باقی ہیں اور ہمارے لئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ٹیم مومینٹم میں آ جائے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہ وہی ٹیم ہے جس کا ہم نے مل کر انتخاب کیا ہے اور ہم ان تمام کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہیں اور انشاءاللہ یہ ٹیم اچھے نتائج دے گی۔ دوسرے میچ میں ہمارے ستارے اچھے تھے لیکن ہمیں مڈل آرڈر میں جم کر بیٹنگ کرنے کے چیلنج کا سامنا رہا اور اس کیلئے ہم نے بیٹنگ آرڈر بھی تبدیل کیا۔“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update