”بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔۔“ پشاور زلمی کیخلاف جیت پر ماہرہ خان نے ملتان سلطانز کو مبارکباد دی تو شعیب ملک نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جان کر ہی ثانیہ مرزا کہہ اٹھیں گی ”یہ کیا ہو رہا ہے بھئی یہ کیا ہو رہا ہے“

”بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔۔“ پشاور زلمی کیخلاف جیت پر ماہرہ خان نے ملتان ...
”بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔۔“ پشاور زلمی کیخلاف جیت پر ماہرہ خان نے ملتان سلطانز کو مبارکباد دی تو شعیب ملک نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جان کر ہی ثانیہ مرزا کہہ اٹھیں گی ”یہ کیا ہو رہا ہے بھئی یہ کیا ہو رہا ہے“

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری تمام تر رنگینیوں کیساتھ جاری ہے اور چھکوں چوکوں کی برسات کے علاوہ لفظی ’گولہ باری‘ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کوئی چلبلے انداز میں کسی دوسرے کو تنگ کرنے میں مصروف ہے تو کوئی کھلے عام چیلنج کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رانا صاحب اس سے تو اچھا تھا کہ۔۔۔“ لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری شکست پر لاہوری تلملا اٹھے، سوشل میڈیا پر کیا کچھ کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کو شکست ہوئی تو برانڈ ایمبیسڈر ماہرہ خان نے ملتان سلطانز کو مبارکباد دی جس پر شعیب ملک نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کو لطف آ گیا مگر ثانیہ مرزا نے اگر دیکھ لیا تو فوراً یہ کہہ اٹھیں گی کہ ”یہ کیا ہو رہا ہے بھئی یہ کیا ہو رہا ہے۔“

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ”مبارک ہو ملتان سلطانز۔۔۔“

اس ٹویٹ پر مداحوں کے جواب تو آنا شروع ہوئے ہی لیکن ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک سے بھی نہ رہا گیا جنہوں نے فوراً جواب دیتے ہوئے پوچھا ”مٹھائی کدھر ہے؟“

ماہرہ خان نے بھی شعیب ملک کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ واہ! جلے پہ نمک؟ مٹھائی آ رہی ہے، ویک اینڈ پر آپ سے ملاقات ہوتی ہے“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update